---Advertisement---

Lalach Buri Blaa Hai Story in Urdu

Published On:
---Advertisement---

Lalach Buri Blaa Hai Story in Urdu

Lalach ek buri aadat hai jo insaan ko tabah kar deti hai. Ek aise insaan ki kahani jo lalach ki vasha mein apni zindagi ka sab kuch khone ke kareeb pahunch gaya tha.

 

Usne apne lalach ki vajah se apne parivaar ko khush nahi dekha, aur hamesha sirf apne bare mein socha. Lekin ek din usne mahsus kiya ki uski lalach ne use kahan se kahan pahuncha diya hai.

 

Phir usne apne lalach ko control karna seekha aur apne parivaar ke saath khushiyon mein zindagi guzarni shuru ki. Aur usne samjha ki lalach buri bala hai, aur isse hamesha dur rehna chahiye.

 

Translation:

 

Greed is a bad habit that destroys a person. Here is the story of a person who almost lost everything in life due to greed.

 

He never saw his family happy because of his greed and always thought only about himself. But one day he realized where his greed had taken him.

 

Then he learned to control his greed and started living a happy life with his family. And he understood that greed is a sin and one should always stay away from it

 

لالچ بری بلا ہے ۔

کسی گاؤں میں ایک غریب لکڑ ہارا رہتا تھا وہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور انہیں بیچ کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا آہستہ آہستہ جنگل سے درخت ختم ہو گئے تو اس کے گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی وہ اب بھی جنگل جاتا اور جو تھوڑی بہت لکڑیاں ملتی انہیں فروخت کر دیتا اُس دن بھی وہ جنگل گیا تو اُسے کوئی لکڑی نہ ملی تو اُس نے ایک سانپ تھیلے میں ڈالا اور گھر آ گیا اُس نے سانپ کی  مدد سے سب کو مارنے کا منصوبہ بنایا تا کہ سب اس اذیت سے نجات حاصل کر سکیں اُس نے تھیلا گھر کے ایکّکو نے میں رکھا اور خود باہر چلا گیا جب لکڑ ہارا باہر گیا تو اس کی بیوی نے تھیلا کھولا تو اُس میں سانپ دیکھ کر ڈر گئ ۔اُس نے بچوں کو اکٹھا کیا اور گھر کو تا لا لگا کر ہمسائیوں کے پاس چلی گئی جب ہمسائیوں کو پتہ چلا کہ لکڑ ہارہے کے گھر میں سانپ ہے تو انہوں نے اُسے مارنا چاہا اور جب وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو باوجود کوششوں کے انہیں سانپ نہ ملا جب لکڑ ہارا گھر واپس آیا تو سب سن کر مطمئن ہو گیا کہ اُس کے گھر والے صیح سلامت ہیں اُس نے محلے والوں کو واپس بھیج دیا اور خود بیوی بچوں کو لے کر گھر میں آ گیا جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا اُسے ایک آواز سنائی دی کے تم اچھے محنتی اور سچے انسان ہو اس لیئے تمہیں اس کا صلہ ملے گا جس تھیلے کو جنگل سے لائے ہو اُسے کھولو پہلے تو لکڑ ہارے نے اسے اپنا وہم سمجھا مگر پھر اُس نے تھیلا کھولنے کا فیصلہ کر لیا اُس نے جیسے ہی تھیلا کھولا اُس میں ہیرے جواہرات اور پیسے تھے لکڑ ہارا اور اُس کے گھر والے یہ دیکھ کر بڑے خوش ہوۓ ۔سانپ اور اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گاؤں والوں کو بتایا کہ ان کے دن بدل گئے تھے گاؤں والے اُن کو مبارک باد دینے آ رہے تھے اور اس کی قسمت پر رشک تےکرنے لگے آہستہ آہستہ جب سب چلے گئے تو لکڑ ہارے کی بیوی نے اُسے جنگل سے دوبارہ سانپ لانے کا کہا تا کہ وہ امیر ہو جائیں مگر لکڑ ہارے نے صرف ایسا کرنے کا انکار کر دیا بلکہ اُسے لالچ سے باز رکھنے کا کہا ۔ مگر جب سب سو گئے تو لکڑ ہارے کی بیوی نے اپنے لالچ کے ہاتھوں تنگ آ کر جنگل میں جانے کا فیصلہ کیا دوسرے دن ابھی صبح کا اجالا پوری طرح نہیں پھیلا تھا کہ وہ گھر سے نکلی اور جنگل کے درمیان اس جگہ پہنچ گئی جہاں سانپوں کی بہت ذیادہ تعداد موجود تھی اُس نے ویسا سانپ ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر اُسے نا کامی ہوئی اور غصہ بھی آیا غصہ انسان کو تباہ کر دیتا ہے اور ہمیشہ انسان کا نقصان کرتا ہے یہ اُس کے ساتھ ہوا اُس نے غصے کی وجہ سے سانپوں کو مارنا شروع کیا تو سانپوں نے اُس پر حمله کر دیا اور اُسے وہی تڑپا تڑپا کر مار دیا ۔جب لکڑ ہارے کو معلوم ہوا تو اُسے بہت افسوس ہوا کہ لالچ کی وجہ سے اُس نے اپنی جان لے لی 

 

 

 

---Advertisement---

Leave a Comment