20 Love poems of poetry in Urdu
ساری عمر چلتی ہے پھر بھی پوری نہیں ہوتی
یہ محبت ہے جناب کبھی بوڑھی نہیں ہوتی
بات محبت تک رہتی تو ٹھیک تھا
تم تو میری سانسیں بنتے جا رہے ہو
مجھے چاہتے ہوں گے اور بھی چاہنے والے
مگر مجھے محبت اپنی محبت سے ہے
مجھے چاہتے ہوں گے اور بھی چاہنے
مگر مجھے محبت اپنی محبت سے ہے
کسی نے پاس رہ کر بھی ٹھکرایا مجھ کو
کسی نے دور سے دیکھ کر بھی صدقے اتارے
محبت میں یہی خوف کیوں مسلط رہتا ہے
کہیں میرے سوا کوئی اور تو عزیز نہیں اسے
ہم محبت کے نام سے بھی انجان تھے
اک شخص کی چاہت نے ہمیں پاگل بنا دیا
تیرا نام سنتے ہی چہرہ کھل سا جاتا ہے
محبت کتنی کرتی ہوں اندازہ خود لگا لینا
ہم وفا کے معاملے میں درختوں کی طرح ہیں
کٹ جاتے ہیں لیکن جگہ نہیں بدلتے
جس شخص سے محبت ہو جائے ناں
اس کی آخرت کے بارے میں سوچا کرکہ
اسے کیسے بہتر بنایا جائے یہ تمہاری
محبت کی سب سے بڑی دلیل ہو گی
غلط سنا تھا محبت آنکھوں سے ہوتی ہے
دل تو وہ بھی لے جاتے ہیں جو پلکیں تک نہیں اٹھاتے
وہ کہتے ہیں تمہیں سب شکایتیں مجھ سے ہی ہیں
ہم نے بھی سر جھکا کہ کہہ دیا پیار بھی تو تم سے ہے
محبت کے بہت سے رنگ ہوتے ہیں
لیکن محبت میں سب سے خوبصورت رنگ عزت کا ہوتا ہے
ایک پھول دینا محبت نہیں بلکہ
زندگی بھر پھولوں کی طرح رکھنا محبت ہے
میں نے میعار محبت کو بھی قائم رکھا
اس کو چاہا پر اسے پانے کی ضد نہیں کی
تیرے بعد نہ آئے گا میری زندگی میں کوئی اور
بس اک موت ہے جس کی ہم قسم نہیں دیتے
عجیب سی بندش ہے اس کی محبت میں
نہ وه قید کر سکا نہ ہم آزاد ہو سکے
محبت میں حرف با حرف مجھے مانگنا نہیں آتا
میں نے آداب دعا سے بہت آگے تجھے چاہا ہے
دل کیوں کھینچا جاتا ہے اس کی طرف اے خدا
کیا اس نے بھی مجھے حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے
میں تم سے ایک دن کم جینا چاہتی ہو
تاکے مجھے تمهارے بنا نہ جینا پڑے