20 Sad Quotes in Urdu
کافروں سے بدتر ہوتے ہیں
بیچ راستے میں چھوڑنے والے
کچھ مر سا گیا ہے اندر
اب میرا دل حسرتیں نہیں کرتا
بات کا حل نِکالیئے صاحب
ایسے کیسے بھلا ، خدا حافظ
گہری باتیں سمجھنے کے لئے
گہری چوٹیں کھانی پڑتی ہیں
تمہارے شہر کو جاتے یہ لاریوں والے
صدا نہیں لگاتے،مجھ پہ طنز کرتے ہیں
کروٹیں دو ہی ہیں
اور دونوں طرف بے چینی ہے
دستک اور آواز تو کانوں کے لئے ہے
جو روح کو سنائی دے اسے خاموشی کہتے ہیں
تمہارا ذکر صحیفے کی نعمتوں میں ہوا
ہم ایسے لوگ جو والعصر میں بیان ہوئے
تجھ سے ہاروں تو جیت جاتا ہوں
تیری خوشیاں عزیز ہیں اتنی
جو مکمل ملتے نہیں
وہ مکمل بچھڑتے بھی نہیں
ہم بہت گہری اداسی کے سوا
جس سے بھی ملتے ہیں کم ملتے ہیں
کون جیتا ہے زندگی اپنی
ہر کسی پہ کوئی مسلط ہے
اب تو خواہش ہے یہ کہ سزا وہ ملے
روۓ جاؤں تو چپ نہ کراۓ کوئی
چھیڑ دیکھو میری میت پہ جو آۓ تو کہا
تم وفاداروں میں ہو یا میں وفاداروں میں ہوں
تو بھی اے شخص کہاں تک مجھے برداشت کرے
بار بار ایک ہی چہرہ نہیں دیکھا جاتا
جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پر
ہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے
نبیل عینِ عشق میں بھی اِک ترامیم ہونی چاہیے
کھیل کے دل توڑنے کی نہیں موڑنے کی ریت ہونی چاہیے
یقین نہ آۓ تو اِک بار پوچھ کر دیکھ لو
جو ہنس رہا ہے۔ وہ زخم سے چور نکلے گا
محبت کرنے کی تجارت بھی انوکھی ہے
منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں