20 Sad Poems in Urdu Poetry
پسند ایا تیرا انداز برس اے بادل
تو بھی برستا ہے میری انکھوں کی طرح
لٹے جب پیار کا گلشن تو مجھ کو یاد کر لینا
بنائی جاؤں جب دلہن تو مجھ کو یاد کر لینا
ہم نے وفا کے پھول دیے تھے جنہیں کبھی
وہ اپنی استین میں ہے خنجر لیے ہوئے
اپ کے گھر کی ہی ٹوٹی ہوئی دیوار ہوں
میں مجھ کو مجرم کی طرح غور سے دیکھا نہ کرو
ہم نے جفا نہ سیکھی ان کو وفا نہ ائی
پتھر سے دل لگایا اور دل پہ چوٹ کھائی
تم بھی دینے لگے دنیا کو اندھیروں کا پتہ
روشنی ہم ہی تو تھے اک زمانے کے لیے
دل کو ہر وقت تسلی کا گمان ہوتا ہے
درد ہوتا ہے مگر نہ جانے کہاں ہوتا ہے
یہ غم بہت ہے میری زندگی مٹانے کو
اداس رہ کے میرے دل کو اور غم نہ دو
پیار میں یاد کرنا ہی کافی نہیں اپ کی بھول قابل معافی ہے
اس کمبخت دل کو کون سمجھائے بھلا
جب ذرا سی چوٹ کھائی بے خطر رونے لگا
مٹانا سکے گی اسے اب خزاں بھی
جلا نہ سکے گی اسے اب برق پتال بھی
تمام پیڑ جلا کر خود اپنے ہاتھوں سے
عجیب شخص ہے سایہ تلاش کرتا ہے
یاد محبوب ہے میں ہوں شب تنہائی ہے
زندگی میری میرے غم کی تماشائی ہے
اظہار ندامت ہو بھی چکا ہم ہنس بھی چکےرو بھی
اب اؤ گلے مل جاؤ ذرا یا اور بھی تڑپانا ہے
ہم ان سے تو بہتر ہیں جو روپ بدلتے ہیں
مانا کہ خراشی ہیں چہرہ تو ہمارا ہے
زندگی جب بھی کسی شے کو طلب کرتی ہے
میرے ہونٹوں پہ تیرا نام مچل جاتا ہے
جن پتھروں کو ہم نے عطا کی تھیں دھڑکنیں
جب بولنے لگے تو ہم پر برس پڑے
خون دل خون جگر خون تمنا بھیجوں
یا تیری یاد میں ٹپکے ہوئے انسو بھیجوں
جبیں خاک پہ بچھاتا ہوں تیری جدائی کے بعد
اٹھوں گا اب یہاں سے مرنے کے بعد
پتھر تھا موم بن کر پگھلنے لگا ہوں میں
تنہائیوں کی گود میں پلنے لگا ہوں میں