20 poems of Love poetry in Urdu
بہکے بہکے ہی انداز بیاں ہوتے ہیں
جب آپ ہوتے ہیں توہ ہوش کہاں ہوتے ہیں
تیرے خاموش ہونٹوں پر محبّت گن گناتی ہے
تو میرا ہے میں تیرا ہوں بس یہی آواز آتی ہے
تم کسی کے لئے کچھ بھی رہو لیکن
میری زندگی میری جان ہو تم
تمہاری آواز سن لوں توہ مل جاتا ہے سکون دل کو
کے غموں کا علاج بھی کتنا سریلا ہے
جب کبھی سمٹوگے تم میری ان باہوں میں آکر
محبّت کی داستاں میں نہیں میری دھڑکنیں سنائےگی
کچھ دور ہمارے ساتھ چلو ہم دل کی کہانی کہہ دینگے
سمجھے نہ جسے تم آنکھوں سے وہ بات زبانی کہہ دینگے
ناراضگی چاہے کتنی بھی کیوں نہ ہو تم سے
تمہیں چھوڑ دینے کا خیال ہم آج بھی نہیں کرتے
جس گھڑی تم سے بات ہوتی ہے
وہی گھڑی میری کائنات ہوتی ہے
لفظ سادہ ہیں، مگر کتنے پیارے ہیں
تم ہمارے ہو، ہم تمہارے ہیں
کسی کو کیا بتائیں کتنے مجبور ہیں ہم
بس جس کو چاہا اسی سے دور ہیں ہم
تجھے دیکھنے کے سو بہانے تھے
ہائے۔۔۔ وہ زمانے بھی کیا زمانے تھے
اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہو گا
یکطرفہ تو نہ تھے حسنِ محبت کے اِشارے
اُس نے بھی کئ بار میرے بال سنوارے
تیرے عشق میں یوں نیلام ہوجاؤں
آخری بولی تیری ہو اور تیرے نام ہو جاؤ
ہاتھ تیرا پکڑوں تو بہت شور کرتی ہیں
یہ چُوڑیاں تیری لگتی کیا ہیں
دل کو قید کر کے مسکرایا نہ کرو
روشنی کی خاطر دل جلایا نہ کرو
اتنا نازک ہے کہ اس کے لب و رخسار کا رنگ
اُڑنے لگتا ہے، اگر غور سے دیکھا جائے
تم جس کو دستیاب ہو لازم ہے اس پر
کہ ہر روز اپنے بخت کا صدقہ دیا کرے
میں دیکھتا رہتا تھا اُسے حیرتوں سے
یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی میری
دن آ گئے شباب کے آنچل سنبھالیے
ہونے لگی ہے شہر میں ہلچل سنبھالیے