20 poems of Islamic poetry in Urdu
میری پکار سنتا ہے سرگوشیوں میں بھی
حالانکہ درمیان میں ہیں سات آسمان
سکوں کے واسطے آ درود پڑھتے ہیں
صلی اللّہ علیہ والہ وسلم
عقیدے کا حساب بعد میں کر لیں گے
پہلے یہ تو ثابت کریں کہ انسان ہیں ہم
احترام کرنا تربیت ہے کمزوری نہیں
معذرت کرنا حسن اخلاق ہے ذلت نہیں
اللہ کے ہر فیصلے میں ہماری بہتری ہوتی ہے
اس لئے شکوہ نہیں شکر ادا کیا کریں
زبان کا کہا دنیا سنتی ہے
اور دل کا کہا اللہ سنتا ہے
اپنے دل کو مضبوط بناؤ اور اللہ پر یقین کرو
وہ تمہاری ہر مشکل آسان کر دےگا
اخلاق کا اچھا ہونا
خدا سے محبّت کی دلیل ہے
یا اللہ آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہم
بس اپنی رحمتوں سے نواز دے
عجیب فیض ہے (آپﷺ) آپکی محبّت کا
درود آپ پے پڑھوں اور خود سنور جاؤں
خدا کو بھول گئے لوگ فکر روزی میں
تلاش رزق کی ہے رازق کا خیال نہیں
میرے اعمال کا بدلہ توہ جہنم ہی تھا
مں توہ جاتا مگر (آپﷺ) نے جانے نہ دیا
بہت نوازا ہے ہمارے خدا نے ہمیں
ہمارے اعمال کے برابر ملتا توہ شاید کچھ بھی نہ ملتا
جو خود کے لئے نہیں لوگوں کے لئے دعا کرتے ہیں
ان کے حق میں فرشتے دعا کرتے ہیں
خدا اگر دے توہ کوئی چھین نہیں سکتا
اگر وہ چھین لے توہ کوئی دے نہیں سکتا
لوگوں سے حسد کرنا چھوڑ دیں
عزتیں اللہ دیتا ہے انسان نہیں
جس دل میں دین زندہ ہو
وہ دل کبھی مایوس نہیں ہوتا
دن کی پہلی فتح
فجر کی نماز پڑھنا ہے
دعائیں رد نہیں ہوتی
صرف بہترین وقت پر قبول ہوتی ہے
اللہ پر یقین سخت اندھیرے میں بھی
روشنی پیدا کر دیتا ہے