---Advertisement---

20 Islamic Quotes in Urdu

Published On:
---Advertisement---

20 Islamic Quotes in Urdu

 

Download Image

 

زندگی میں اصل اہمیت نیت اور مقصد کی ہوتی ہے۔

سوال یہ نہیں ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں، سوال

یہ ہے کہ آپ کس لیے کھڑے ہیں۔

 

Download Image

 

ایمان کی حقیقت معرفت ہے یعنی خدا کی دریافت ۔

ایک انسان جب خدا کے وجود کوشعوری طور پر پالے

اور خدائی حقیقتوں تک اس کی رسائی

ہو جائے تو اسی کا نام ایمان ہے ۔ 

 

Download Image

 

لوگوں کا حال یہ ہے کہ نماز اوراذان میں وہ اللہ اکبر

(اللہ بڑا ہے ) کہتے ہیں مگر یہ صرف الفاظ ہیں جن کو لوگ زبان سے

ادا کرتے ہیں ورنہ حقیقتہً لوگ جس بڑائی میں جی

رہے ہیں وہ انسان کی بڑائی ہے نہ کہ خدا کی بڑائی۔

 

Download Image

 

اس وقت لوگوں کو معلوم ہوگا کہ جس کائنات کے پاس

رات کو دن بنا دینے والا سورج تھا اس کے پاس یہ بھی انتظام

تھا کہ تاریکی میں چھپے ہوئے اعمال کو اجالے میں لاسکے۔

 

Download Image

 

موجودہ مسلمانوں میں بہت بڑے پیمانہ پر خدا پرستی کے

نام پر اکابر پرستی رائج ہوگئی ہے۔ اس گمراہی کو ختم

کرکے مسلمانو ں کو سچیّ خدا پر ستی پر قائم کرنا ۔

 

Download Image

 

کتنے بے خبرہیں وہ لوگ جو اپنے کو جاننے والا

سمجھتے ہیں۔ کیسے ناکام ہیں وہ لوگ جن کانام کامیاب

انسانوں کی فہرست میں سب سے آگے لکھا ہواہے۔

Download Image

 

کیا تم جانتے ہو ، کون سا علم اٹھالیا جائے گا ۔ انھوں

نے کہا نہیں ، فرمایا خشوع اٹھالیا جائے گا۔

یہاں تک کہ کوئی خاشع دکھائی نہ دے گا ۔

 

Download Image

 

لوگوں نے اپنے عمل سے اسلام کو نفرت اور تشد د

کا دین بنادیا ہے حالانکہ خدا کا بھیجا ہوا اسلام

امن اور خیر خواہی کا مذ ہب ہے۔

 

Download Image

 

حقیقت یہ ہے کہ مذہبی اختلافات کے مسئلہ کا

حل صرف ایک ہے او روہ ہے— ایک کی

پیروی کرو اور سب کا احترام کرو

 

Download Image

 

ضرورت ہے کہ دوبارہ دوراوّل کے طرزکے مدرسے

قائم ہوں اور ان کو بنیاد بنا کر اصلاح امت کا کام کیا جائے۔

ان مدارس کا نصاب بالکل سادہ اور غیر فنی ہونا چاہیے ۔

موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم اس کو چار مر حلوں پر تقسیم کر سکتے ہیں

 

Download Image

 

انسان کے بارے میں اللہ کی مرضی کیا ہے ، اس کو اللہ

نے وحی کے ذریعہ اپنے پیغمبروں کے پاس بھیجا۔ اسلام

اس وحی کا آخری اور مستند اڈیشن ہے ۔ اسلام اللہ کی

مرضی کا لفظی بیان ہے اور کائنات اللہ کی مرضی کا عملی مظاہرہ ۔

 

Download Image

 

ایک تاجر کی نگاہ آدمی کی جیب پر ہوتی ہے ۔ ایک جنگ

با زکی نگاہ آدمی کی گردن پر ۔ اس برعکس، اسلام کی نگاہ آدمی

کے دل پر ہوتی ہے ۔ اسلام کا مقصد لوگوں کے دلوں

کو بدلنا ہے تاکہ وہ اپنے رب کی رحمتوں میں حصہ پاسکیں

 

Download Image

 

موجودہ زمانہ میں تلفظ کلمہ کو ایمان سمجھاجانے لگا ہے ۔اب

ضرورت ہے کہ اس حقیقت کو لوگوں کے سامنے اچھی طرح

واضح کیا جائے کہ معرفتِ کلمہ کا نام ایمان ہے نہ کہ مجرد تلفظ کلمہ کا۔

 

Download Image

 

اسلام ایک طرف انسان کی صلاحیتوں کو ترقی دیتا ہے ۔

اور دوسری طرف اس کو اس سے روکتا ہے کہ وہ اپنی

طاقت کے استعمال میں حد سے تجاوز کرنے لگے ۔ 

 

Download Image

 

اس دنیا میں دینے والا پاتا ہے، اور جو شخص صرف

پانا چاہے، وہ کھوتا ہے۔ یہ اس دنیا کا اٹل قانون ہ

ے۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ باقی رہے گا۔ 

 

Download Image

 

اس دنیا میں دینے والا پاتا ہے، اور جو شخص صرف

پانا چاہے، وہ کھوتا ہے۔ یہ اس دنیا کا اٹل قانون

ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ باقی رہے گا۔ 

 

Download Image

 

قرآن اور سیرت کا مطالعہ بتاتا ہے کہ اسلام کا

اصل نشانہ انسان کے ذہن کو بدلنا ہے۔ یہی اسلامی

مشن کا اول بھی ہے اور یہی اس کا آخر بھی۔ 

 

Download Image

 

اسلام رحمت کلچر ہے۔ اس کی تمام اخلاقی تعلیمات ک

ا تقاضا یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے محبت

کریں، لوگ ایک دوسرے کے لیے رحمت کا پیکر بن جائیں۔

 

Download Image

 

حقیقت یہ ہے کہ اسلام دور جدید کا خالق ہے

، سائنسی اعتبار سے بھی اور سماجی اور معاشرتی اعتبار سے بھی۔ 

 

Download Image

 

قرآن کا مشن زمین پر قبضہ کرنا نہیں ہے بلکہ انسان

کے ذہن پر قبضہ کرنا ہے۔ اسلام کا نشانہ ذہنی انقلاب

ہے،نہ کہ لوگوں کو جسمانی اعتبار سے مغلوب کرنا۔

 

 

---Advertisement---

Leave a Comment