20 Emotional Quotes in Urdu
گولی کی چوٹ سہنے والے بہادر بہت ہیں
، مگر لفظ کی چوٹ سہنے والا بہادر کوئی نہیں۔
مشکل ایک ایسا عذر ہے جس
کو تاریخ کبھی قبول نہیں کرتی۔
اللہ کا یہ معاملہ کیسا عجیب ہے کہ اس
نے مشکلات کو ہماری ترقی کا زینہ بنا دیا۔
اعلي انسان راحتوں ميں نهيں
بلكه مشكلوں ميں تيار هوتا هے۔
زندگی نام ہے ناموافق حالت کو
موافق حالت میں تبدیل کرنے کا۔
زندگی میں کامیابی کے لیے تین چیزوں کی
ضرورت ہے— صبر، صبر، صبر اور آخر میں پھر صبر۔
ماضی کی جو یاد آپ کو پریشان کر رہی ہو
، اس کو یاد کے خانہ سے نکال کر
فراموشی کے خانہ میں ڈال دیجیے۔
یاد رکھنا بہت اچھا ہے۔ مگر بعض اوقات
بھلا دینا اس سے بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
کامیابی صبر کے اُس پار ہے، مگر اکثر لوگ
کامیابی کو صبر کے اِس پار تلاش کرنے لگتے ہیں
کھوئی ہوئی چیز کے غم میں اپن
ے کو ہلکان کرنا گویا خارجی نقصان کے
ساتھ داخلی نقصان کا اضافہ کرنا ہے۔
اس دنیا میں سکون صرف اس شخص کے لیے ہے
جو بے سکونی کی حالت پر اپنے آپ کو راضی کر لے۔
باتوں کو بھلا دینے کی عادت ڈالیے۔ہر بات
کو یاد رکھنا اپنے ذہن کو کباڑخانہ بنانا ہے۔
عقل مند وہ ہے جو ان چیزوں کے ساتھ
پرامن طور پر رہ سکے جن کو وہ بدل نہیں سکتا۔
بھولنے والی بات کو بھلا دو، تاکہ
تم یاد رکھنے والی بات کو یاد رکھ سکو
سب سے زیادہ نادان وہ شخص ہے
جو بھلانے والی باتوں کو یاد رکھے
یاد رکھنے والی باتوں کو بھول جائے۔
جس صورت حال کو بدلنا آپ کے اختیار میں نہیں
، اس کو آپ اپنا دردِ سر بھی نہ بنائیے۔
اس دنیا میں زندہ رہنے کی واحد تدبیر یہ ہے
کہ ہر آدمی کے پاس ایک ایسا قبرستان ہو
جس میں وہ لوگوں کے قصوروں کو دفن کر سکے۔
مال آدمی کی ضرورت ہے ، مال آدمی کا مقصد نہیں
۔ یہی اس دنیا میں پر سکون زندگی کا راز ہے
اور جو لوگ ایسی زندگی پر راضی ہو جائیں
انھیں کے لیے یہ مقدرہے کہ وہ روحانی
ترقی کریں ، وہ فکری بلندی کے اعلیٰ درجات کو پا سکیں ۔
برداشت کوئی مجبوری نہیں، برداشت زندگی کا ایک اصول ہے۔ برداشت بہادری کی روش ہے، نہ کہ بزدلی کی روشن۔
موجودہ دنیا میں سکون صرف وہ شخص پاتا ہے
جو یہ جان لے کہ موجودہ دنیا میں سکون کا پانا ممکن نہیں